کوئٹہ، 13 اگست:گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کوئٹہ میں 76 واں یوم آزادی جوش و جذبے اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر سعیدہ نیاز تھیں۔ کالج کی پرنسپل پروفیسر شیریں گل کاکڑ سمیت فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے ہوا، اس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا گیا، تقریب میں کالج کی طلباء نے قومی گیت اور ملی نغمے پیش کئے جنہوں قوم کے جذبے اور آزادی کی جدوجہد کی عکاسی کی،ان سریلے ترانوں میں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی بازگشت سنائی دی اور طلبہ میں اتحاد کا جذبہ پیدا کیا،تقریب کی خاص بات طلباء کی جانب سے پیش کردہ پریزنٹیشنز تھیں، جہاں انہوں نے مختلف فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جن میں پریزنٹیشنز اور اسکٹس شامل تھے، یہ سب آزادی کے موضوع کے گرد گھومتے تھے۔مہمان خصوصی اور پرنسپل دونوں نے یوم آزادی کی اہمیت اور آج کی دنیا میں اس کیاافادیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بانی پاکستان اور تحریک پاکستان کے رہنماؤں کی قربانیوں کو یاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور طلباء کو اتحاد، ہم اہنگی اور اقدار کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔اس موقع پر جشن آزادی کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا گیا۔
Comments are closed.