ڈیوس کپ فائنلز، فرانس نے سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کو 0-3 سے ہرا دیا

: فرانس کی ٹیم نے ڈیوس کپ فائنلزگروپ بی میں سوئٹزلینڈ ا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرا دیا۔

مانچسٹر ارینا مانچسٹر میں کھیلے گئے دیوس کپ فائنلز کے گروپ بی کے اہم میچ میں فرانسیسی ٹینس کھلاڑی ایڈرین مینارینونے مینز سنگلز مقابلے میں حریف سوئس کھلاڑی ڈومینک سٹرکر کو6-3، 1-6 اور 4-6سے مات دی ، دوسرے مینز سنگلز میچ میں فرانس کے یوگو ہمبرٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی سٹین واورینکا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے ہرا کر اپنی ٹیم کو سوئٹزرلینڈ کے خلاف 0-2 کی برتری دلائی ۔

اسی طرح مینز ڈبلز مقابلے میں فرانس کے سوئٹزرلینڈ نکولس مہوت اورہم وطن جوڑی دار ایڈورڈ راجر ویسلن نے حریف مارک اینڈریا ہسلر اورسٹین واورینکاپر مشتمل سوئٹزرلینڈ کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے مات دے دی، یوں فرانس کی ٹیم نے ڈیوس کپ فائنلز کے اہم میچ میں سوئٹزرلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرا دیا۔

Daily Askar

Comments are closed.