بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری(سٹاک) میں اگست کے دوران اضافہ

 بینکوں کے ڈیپازٹس، مختصرمدت کے قرضوں اورسرمایہ کاری(سٹاک) میں اگست کے دوران اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اگست میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 26110 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 17.9 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم22152 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، جولائی کے مقابلہ میں اگست میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں ماہانہ بنیادوں پر1.6 فیصدکی نموہوئی،جولائی میں بینکوں کے ڈیپازٹس کاحجم 25702 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 11775 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو جولائی کے مقابلہ میں ایک فیصدکم اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 7.8 فیصدزیادہ ہے، جولائی میں بینکوں کے مختصرمدت کے قرضوں کاحجم 11898 ارب روپے اورگزشتہ سال اگست میں 10922 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں بینکوں کی سرمایہ کاری (سٹاک) کاحجم 22016 ارب روپے ریکارڈکیاگیا

جوجولائی کے مقابلہ میں 2.6 فیصداورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 21.1 فیصدزیادہ ہے، جولائی میں بینکوں کی سرمایہ کاری کاحجم 21468 ارب روپے اورگزشتہ سال اگست میں 18183 ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔

Daily Askar

Comments are closed.