تحصیل سوئی کے نواحی علاقے ڈولی میں آپسی رنجش میں دو بھائی قتل ہوگئے لیویز زرائع کے مطابق گزشتہ روز تحصیل سوئی کے نواحی علاقے ڈولی میں دو بھائیوں کے درمیان آپسی رنجش کے باعث جھگڑا ہوا جھگڑے کے دوران بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو گولی مار کر قتل کردیا چند لمحے بعد قاتل بھائی نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت باکل خان اور افضل خان ولد جامو خان موندرانی بگٹی کے ناموں کی گئی ۔معمولی جھگڑے پر دو نوجوانوں کی ہلاکت پر علاقے کی فضا سوگوار بتائی گئی۔
Comments are closed.