: اسسٹنٹ کمشنر گوادر محمد نوید عالم نے سرحدی علاقے کنٹانی ھور میں پیٹرول اور ڈیزل ڈپوز میں باقاعدگیوں کے خلاف کی جانے والی کاروائی کے حوالے سے کہا ہے کہ انتظامیہ نے نے ان پیڑول اور ڈیزل ڈیوز مالکان کو بار بار آگاہ کیا کہ ڈپوز ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ھوئے ہیں جس کی وجہ کئی مرتبہ حادثات پیش آئیں ہیں ان ڈپوز میں آگ بجھانے کے آلات کی کمی کی وجہ صورتحال خطرناک بناتا جارہا تھا جس سے کسی میں وقت حادثے کی صورت میں نقصان ہو سکتا ہے انتظامیہ کی بار بار تنبیہ کے باوجود ڈپوز مالکان نے خاطر خواہ حفاظتی انتظامات نہیں کئے ۔ انھوں نے کہا کہ اسی صورتحال کے پیش باضابطہ کام نہ کرنے والے دیوز مالکان اور حفاظتی انتظامات نہ رکھنے والوں کے خلاف انتظا میہ نے یہ کارروائی کی جس کا مقصد صورتحال کو بہتر بنانا خاص طور سے پیڑول اور ڈیزل ڈپوز کے درمیانی فاصلے رکھنے اور آگ بجھا نے والے آلات سمیت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ھے کہ اس کارروائی کے بعد کنٹانی ھور میں صورت حال معمول کے مطابق ہے اور تمام کاروبار درست طریقے سے پرامن ماحول میں جاری ہے ۔ انھوں نے یقین ظاہر کیا کہ پیٹرول ڈیزل مالکان حفاظتی انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے انتظا میہ سے تعاون کرنے
Comments are closed.