گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ بارہ ستمبر کا انفارمیشن ٹیکنالوجی انیشیٹیو کے حوالے سے سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا

: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ بارہ ستمبر کا انفارمیشن ٹیکنالوجی انیشیٹیو کے حوالے سے سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا. گزشتہ روز کے انتہائی کامیاب پروگرام اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت ہم سب کیلئے اعزاز ہیں. اس سلسلے میں گورنر بلوچستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی اور اُن کی کابینہ، وائس چانسلر صاحبان، اعلیٰ سرکاری آفیسران، صنعت و تجارت سے وابستہ افراد، اکیڈمیز، کالجز اور ذرائع ابلاغ سے وابستہ تمام افراد کے بھرپور تعاون اور مدد کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا. یہ بات انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی. ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان کی جانب سے بلوچستان کے بیروزگار نوجوانوں کیلئے مفت آئی ٹی/اے آئی کورسز کروانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی. آئی ٹی انیشیٹیو پروگرام نوجوانوں کی بھرپور پزیرائی اور اسے آگے بڑھانے پر مشاورت کی. جائزہ اجلاس کے شرکاء کی سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں کئی اہم فیصلے کئے گئے. ملاقات میں صوبائی سیکرٹری فتح بھنگر، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی اور ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی عرفان بصیر بھی موجود تھے

Daily Askar

Comments are closed.