جھل مگسی – اسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔

آج بروز بدھ زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی پرائس کنٹرول کمیٹی کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی سپرینڈنٹ آف پولیس محمد طارق مری ، تحصیلدار گنداواہ ہادی بخش پہوڑ ، ایس ایچ او سٹی گنداواہ غلام سرور ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی گنداواہ ظہیر احمد و دیگر گنداواہ کی تاجر برادری کریانہ، سبزی ، فروٹ ، گوشت فروشاں ، اور ہوٹل مالکان نے شرکت کیں اجلاس میں اشیاء خوردونوش گوشت ، سبزی و دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کے مناسب نرخ مقرر کرنے کے حوالے سے گفت و شنیدومشاورت کی گئیں اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں مصنوعی و خود ساختہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں گرانفروشی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے کہا کہ گنداواہ کی تاجر برادری خودساختہ مہنگائی سے گریز کریں سرکار کی جانب سے مقرر کردہ پرائس لسٹ کے مطابق سستے اور مناسب داموں اشیاء خوردونوش و دیگر سامانِ فروخت کریں گرانفروشی و خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی تمام تجارتی مراکز بالخصوص ہوٹلز کی صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھیں مزید انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منافع خور،خودساختہ مہنگائی ، گرانفروشی اور سرکار کی جانب سے مقرر کردہ پرائس لسٹ کی پابندی نہ کرنیوالے والے تاجروں کی بروقت نشاندھی کروائیں تاکہ انکے خلاف باضابطہ طور پر قانون کے مطابق جلد از جلد کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔۔۔

Daily Askar

Comments are closed.