بحکمِ ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس,اسسٹنٹ کمشنر صدر حبیب احمد بنگلزئی اور تحصیلدار ثناء اللہ بلوچ نے آج یہاں بائی پاس پر لگائے گئے ہولڈنگ کیمپ کا تفصیلی دورہ

چمن12 نومبر:بحکمِ ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس,اسسٹنٹ کمشنر صدر حبیب احمد بنگلزئی اور تحصیلدار ثناء اللہ بلوچ نے آج یہاں بائی پاس پر لگائے گئے ہولڈنگ کیمپ کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر موجود غیر قانونی تارکین وطن سے ملے اس موقع پر انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کو فراہم کی جانی والی تمام سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ ڈاکٹرز نے اے سی چمن کو ہولڈنگ کیمپ میں موجود افراد کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی سہولیات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ہولڈنگ کیمپ میں موجود تمام افراد سے انکے علاج ومعالجہ اور طبی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں انہوں نے ہولڈنگ کیمپ کے منتظمین کو پانی خوراک ودیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھی کہا۔ اے سی چمن اور تحصیلدار وہاں پر موجود بچوں بوڑھوں اور خواتین سے ملے ان کا حال احوال دریافت کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ افغان تارکین وطن کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں اور تمام تر پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات سر انجام دیں اس موقع پر انہوں نے ہولڈنگ کیمپ میں صفائی ستھرائی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا

Web Desk

Comments are closed.