نواز، شہباز، مریم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائد میاں محمد نواز شریف آج (منگل کو) کوئٹہ پہنچیں گے

2

نواز، شہباز، مریم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائد میاں محمد نواز شریف آج (منگل کو) کوئٹہ پہنچیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم محمد شہباز شریف، پارٹی کی چیف آرگنائزر محترمہ مریم نواز اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنما بھی محمد نواز شریف کے کوئٹہ کے دو روزہ دورے میں ان کے ہمراہ ہوں گے۔ پارٹی کمانڈ اپنے شہر کے دورے کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور پارٹی کی صوبائی قیادت کے علاوہ دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کرے گی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قائد کے دورے کے دوران کچھ اہم سیاسی شخصیات مسلم لیگ ن میں شامل ہوں گی۔ مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما چوہدری نعیم کریم نے بتایا کہ کچھ سینئر سیاسی رہنما محمد نواز شریف کی موجودگی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ علاوہ ازیں محمد نواز شریف کل (بدھ) کو کوئٹہ میں جمع ہونے والے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی خطاب کریں گے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے استقبال کے لیے استقبالیہ بل بورڈز اور ہورڈنگز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

Web Desk

Comments are closed.