کوئٹہ 13نومبر:نگران صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم نے آج محکمہ داخلہ آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اور غیر قانونی تارکین کے معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکی تارکین کے انخلا کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومتی احکامات کے تحت تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین وطن کو جلد از جلد واپس بھجوایا جائے، میر زبیر جمالی نے ہدایت کی کہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر ملکی شہریوں کے انخلا کا عمل بلا تعطل جاری رکھیں، غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی میپنگ، سکیننگ، سکریننگ کے مطابق چیکنگ کی جائے، وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کی پاسداری ہرصورت یقینی بنائی جا رہی ہے۔ میر زبیر جمالی نے مزید کہا کہ تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران انخلا کے عمل کے دوران ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط کوارڈینیشن رکھیں۔
Comments are closed.