کوئٹہ 13 نومبر: نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے پیر کو گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی گرلز اینڈ بوائز سیکشن کا دورہ کیا اور کمپیوٹر لیب ، سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اس موقع پر ادارے کے سربراہان نے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کو مجموعی کارکردگی سے متعلق بریفننگ دی نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بریفننگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ملک کی پہلی شپ کنسٹریکشن فنی تعلیم کا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ سول اینڈ برج کنسٹریکشن کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تعلیم بھی شروع کی جاررہی ہے آئندہ سال مارچ میں بلوچستان سے 15 طالب علم اعلیٰ پیشہ ورانہ تعلیم کے لئے چین جائیں گے منتخب طالب علموں کی لینگویج کلاسز جاری ہیں سی پیک کے تناظر میں پیشہ ورانہ تعلیم کے ان منصوبوں کے دوراس نتائج برآمد ہوں گے اور مرکزی معاشی و اقتصادی منصوبوں میں مقامی افراد کلیدی کردار ادا کر سکیں گے نگراں وزیر اعلیٰ نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں لیول فائیو بی ایس ٹیک شروع ہوچکا ہے میر علی مردان خان ڈومکی نے ہدایت کی کہ عالمی و قومی ضروریات کے مطابق تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کی جائے اور دور حاضر کے مطابق ایسے ٹریڈز متعارف کروائے جائیں جن کی عالمی اور قومی سطح پر غیر معمولی مانگ ہے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یقین دلایا کہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میں تدریسی اسٹاف کی کمی سمیت درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
Comments are closed.