اوگرا ایس ایس جی سی ایل کی جانب سے دائر درخواست پر کراچی میں عوامی سماعت کرے گی، ترجمان

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ ( ایس ایس جی سی ایل) کی جانب سے مالی سال 24-2023 کے لیے محصولات کی تخمینہ ضروریات/مقررہ قیمتوں پر نظر ثانی کے لیے دائر درخواست پر 18 دسمبر 2023 کو سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں عوامی سماعت کر ے گی۔

ترجمان اوگرا کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق درخواست گزار نے مالی سال 24-2023 کے لئے 47 ہزار 773 ملین روپے کے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے جس میں مالی سال 24-2023 کے لیے ایل پی جی ایئر مکس منصوبے کی مد میں 2 ہزار 842 ملین روپے بھی شامل ہیں۔ ایس ایس جی سی ایل نے ریونیو کی ضروریات کے حصے کے طور پر بلوچستان خطے سے متعلق یو ایف جی ڈس الاؤنس کو بھی ریونیو شارٹ فال میں شامل کیا ہے۔

درخواست گزار نے یکم جولائی 2023 سے اس کی اوسط مقررہ قیمت میں 226.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی مانگ کی ہے۔ اس کے علاوہ درخواست گزار نے مالی سال 24-2023 کے لئے آر ایل این جی سروس لاگت کا تخمینہ 48.80 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لگایا ہے۔

اوگرا اسٹیک ہولڈرز کو مقررہ سماعت میں شرکت کی دعوت دیتا ہے یا اپنے تبصرے، تجاویز اور مداخلت کی درخواستیں سینئر رجسٹرار، اوگرا (registrar@ogra.org.pk) کو تحریری طور پر پیش کرتا ہے تاکہ وہ ذاتی طور پر یا زوم ایپلی کیشن کے ذریعے سماعت میں ان کی شرکت کو یقینی بنائیں۔

Web Desk

Comments are closed.