اسلام آباد۔13دسمبر (نمائندہ عسکر):عام انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کے لئے تربیتی سیشن شروع ہو گیا جو 16 دسمبر تک جاری رہے گا۔
بدھ کو ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے عام انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن اس وقت ملک بھر میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ریٹرننگ آفیسرز کے لئے تربیتی سیشن منعقد کر رہا ہے جو 13 سے 16 دسمبر تک جاری رہیں گے ۔
اس کا مقصد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کو انتخابی ذمہ داریوں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لئے ضروری مہارتوں سے لیس کرنا ہے۔مجموعی طور پر 40 تربیتوں کا ملک بھر میں بیک وقت شیڈول موجود ہے جس کا ہدف 142 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران859 ریٹرننگ افسران کو تربیت دینا ہے ۔
Comments are closed.