الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں کی سماعت (کل )جمعرات کو کرے گا

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں کی سماعت (کل )جمعرات کو کرے گا۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر اور دیگر نے 5 دسمبر کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزاروں نے 2 دسمبر کے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے ۔

Web Desk

Comments are closed.