کراچی۔ 13 دسمبر (اے پی پی):چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ہیڈکوارٹرز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا دورہ کیا، ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق امیرالبحر کو پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی سمندری حدود میں قانون کے نفاذ اور بحری مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں کیے جانے والے سمندری آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
نیول چیف نے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے بحری راہداریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ مزید براں ، انہوں نے سمندری حدود میں قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو سرانجام دینے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں کو سراہا۔
Comments are closed.