اسلام آباد ۔13دسمبر (نمائندہ عسکر):فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے سرکاری رہائشی سیکٹرز میں انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران متعدد پختہ اور عارضی تعمیرات کو مسمار کردیا ۔
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے جاری پریس ریلیز کے مطابق اتھارٹی نے بدھ کو وفاقی پولیس انکروچمنٹ ونگ اور وفاقی انتظامیہ کے ہمراہ سیکٹر 13-Gاور G-12 کے درمیان گرین بیلٹ اور G-15/3 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔سیکٹر 13-Gاور G-12کے درمیان گرین بیلٹ اور G-15/3میں تعمیر کی گئی متعدد تجاوزات اور مکانات کو مسمار کیا گیا۔
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن مستقبل میں بھی جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیااورہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے قبضہ مافیہ کو خبردار کیا گیا کہ مستقبل میں تجاوزات سے گریز کریں ورنہ ہاؤسنگ اتھارٹی سخت کارروائی کرے گی ۔
Comments are closed.