بٹگرام ۔ 13 دسمبر (نمائندہ عسکر):نو تعینات ڈی ایس پی سرکل الائی منیر خان نے انسداد منشیات مہم اور جرائم کے خاتمے سمیت معاشرتی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس عزم کا اظہار انہوں نے ڈی آر سی ممبران کے ساتھ میٹنگ کے دوران کیا۔ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی ہدایت پر نوتعینات ڈی ایس پی سرکل الائی منیر خان نے ڈی آر سی ممبران سے ملاقات کے دوران کہا کہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پلان تشکیل دے کر ٹاسک پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کے حل کے لئے ڈی آر سی کی بلامعاوضہ خدمات قابل تحسین ہیں، ڈی آر سی کی وجہ سے بہت سے مسائل کم وقت میں حل ہوئے ہیں، پولیس پر بھی ان کی وجہ سے بوجھ کم ہوا ہے۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ علاقائی مسائل کا ایسے فورم پر حل خوش آئند ہے، پولیس بھی ڈی آر سی کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے۔
Comments are closed.