ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ 13 دسمبر (نمائندہ عسکر):تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی حدود ہیرا کالونی اور نیلم جبار ٹاؤن میں جائیداد کے تنازعہ پر ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے ہی خاندان کے پانچ افراد کو بے دردی سے قتل کردیا،قتل ہونے والوں میں ملزم کی والدہ ،بہن،بھانجی اور دو بہنوئی شامل ہیں،پولیس ترجمان کے مطابق ملزم عرفان کو اس بات کا رنج تھا کہ اس کی بہنیں اور ماں وراثت سے اپنا شرعی حصہ مانگ رہی تھیں،مقتولین میں ملزم کے بہنوئی عبدالقدیر،عبدالخالق،ملزم کی بہن فرحت نسرین،والدہ نسیم بی بی،کم سن بھانجی نین تارا شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گذشہ شب پولیس کو 15پر اطلاع ملی کہ ہیرا کالونی میں کسی نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے گھر میں سوئے ہوئے خاندان کے تمام افراد کو قتل کردیا ہے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار،ایس ڈی پی او،ایس ایچ او سٹی پولیس پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،پولیس کی کرائم سین ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کردیئے،اور تمام مقتولین کی نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا،جاں بحق تمام افراد کے سر اور سینے میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا،ملزم عرفان کا دوسر ابہنوئی جو کہ نیلم جبار ٹاؤن میں رہائش پذیر تھا وہ علی الصبح اپنے گھر سے باہر نکلا تو گھات میں بیٹھے ملزم عرفان نے اس پربھی فائرنگ کردی فائر عبدالخالق کے سر میں لگ جس سے ملزم عبدالخالق بھی جاں بحق ہوگیا فائرنگ کی آواز سن کر عبدالخالق کا بھتیجا اسامہ باہر نکلا تو ملزم نے اس پر بھی فائرنگ کردی فائر اسامہ کی کمر میں لگا جس سے وہ بھی شدید زخمی ہوگیااور ملزم فرار ہو گیا
،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے مطابق قتل کی لرزہ خیز واردات جس میں پانچ افراد قتل ہوئے جائیداد میں اپنا شرعی حصہ مانگنے کی بناء پر ہے،وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو فوری طور پر رپورٹ کرنے اور وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کاروائی کا حکم دیا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کے مطابق ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ملزم کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا
Comments are closed.