لاہور۔13دسمبر (نمائندہ عسکر):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بدھ کے روز لاہور میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ ہیڈ کوارٹرز ٹائون شپ کا دورہ کیا، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان اور ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک نے آئی جی پنجاب کو نئے تعمیر ہونے والے او سی یو ہیڈ کوارٹرز کا وزٹ کرایا اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی روک تھام سمیت دیگر اقدامات بارے بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب نے آرگنائزڈ کریمینلز اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لانے کا حکم دیا اور کہا کہ ڈرون کیمروں اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے انسداد جرائم کے آپریشنز بلاتعطل جاری رکھے جائیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہائی پروفائل کریمنلز کے قلع قمع کیلئے ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں، ایس ایس پی آپریشنز لاہور سید علی رضا، ایس ایس پی ندا عمر چھٹہ ، ایس پی فرقان بلال ، ایس پی آفتاب احمد پھلروان، ایس پی عمران کرامت بخاری سمیت دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Comments are closed.