سیکریٹری خوراک و اطلاعات عثمان احمد نے سکردو میں فلور ملز سے ناقص اور غیر معیاری سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی پر عوامی شکایات کا نوٹس

سکردو 13 دسمبر (نمائندہ عسکر) سیکریٹری خوراک و اطلاعات عثمان احمد نے سکردو میں فلور ملز سے ناقص اور غیر معیاری سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی پر عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئےمحکمہ خوراک کی چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ تمام 6 فلور ملز کا دورہ کیا اور آٹے کے نمونے سائنسی طریقہ کار کے مطابق اکھٹے کرکے گلگت بلتستان ڈرگ اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو بھجوا دئیے۔

سیکریٹری خوراک نے اس موقع پر فلور ملز کی انتظامیہ کو گندم کی پسائی، سٹوریج اور ترسیل کے دوران محکمہ خوراک کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنانے کے بھی احکامات جاری کئے اورفلور ملز کی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ مضر صحت اور حفظان صحت کے منافی آٹے کی فراہمی پر ملز مالکان کے خلاف فوڈ ایکٹ 2023 کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

Web Desk

Comments are closed.