لاہور 13 دسمبر (نمائندہ عسکر) صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی نے سموگ کے پیش نظر اقدامات کے بارے منعقدہ اجلاس میں اپنی گفتگو میں کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے افسران نے صوبہ بھر میں پنجاب انوائرمنٹ پروٹیکشن (کنٹرول اینڈ پریوینشن) سموگ رولز 2023 کے تحت آلودگی پھیلانے والی (دھواں چھوڑنے والی) گاڑیوں اور غیر معیاری ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ اس قانون کے تحت پنجاب میں متعدد گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں 1،566 گاڑیوں کو چیک کیا گیاجبکہ 36 کو بند کیا گیا، 196 کا خلاف ورزی پر چلان کیا گیا اور 430,500 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔
Comments are closed.