پشن بازار میں بی ایف اے انسپیکشن ٹیم نے ملک سیفٹی ٹیم کے ہمراہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر کریک ڈاؤن

پشین 13 دسمبر (نمائندہ عسکر)  بازار میں بی ایف اے انسپیکشن ٹیم نے ملک سیفٹی ٹیم کے ہمراہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 ملک شاپس ، 5 بیکنگ یونٹس سمیت 14 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائدکردئیے۔ دوران معائنہ معمولی نقائص پر متعدد مراکز کے مالکان کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے ۔ دیگر جرمانہ کیے گئے مراکز میں 3 جنرل اسٹورز اور 1 ریسٹورنٹ شامل تھے ۔جنرل اسٹورز سے زائد المعیاد پیکٹ مصالحے ، ایکسپائرڈ کولڈرنکس اور ممنوعہ چائنیز نمک پکڑا گیا جنہیں ضبط کرکے موقع پر تلف کردیا گیا ، بیکنگ یونٹس میں صفائی کے انتظامات ابتر ، اشیاء کی پیکنگ میں اخبار کا استعمال ، مٹھائیوں میں حشرات کی موجودگی اور ورکرز کی ذاتی صفائی کی حالت انتہائی خراب پائی گئی جبکہ 1ہوٹل مالک کو پکوان میں ناقص اجزاء ، غیر معیاری کوکنگ آئل اور مضر صحت رنگوں کی آمیزش پر جرمانہ کیا گیا۔ ملک سیفٹی ٹیم نے دکانوں ، ہوٹلوں اور جوس کارنرز سے دودھ کے نمونے لیکر آن دی اسپاٹ موبائل لیب پر ٹیسٹ کیے ، ملک شاپس مالکان کے خلاف دودھ کی مقدار بڑھانے کیلئے پانی اور اسکمڈ ملک کی ملاوٹ پر کارروائی کی گئی ۔علاوہ ازیں دودھ فروشوں کو دودھ میں ملاوٹ نہ کرنے اور قوانین کے مطابق عوام کو تازہ و خالص دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ انہیں خبردار کیا گیا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر آئندہ مزید سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

Web Desk

Comments are closed.