لاہور13دسمبر (ئمائندہ عسکر) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب ارشاد احمد مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ارشاد احمدنے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سرکاری فرائض کی ادائیگی کے حوالے سے ارشاد احمد کی خدمات کوسراہا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ ارشاد احمد نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی حیثیت سے محنت، دیانتداری اور پروفیشنل انداز میں فرائض سرانجام دئیے اور ارشاد احمدنے سرکاری ذمہ داریاں فرض سمجھ کر ادا کیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ارشاد احمد کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ عامر میر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Comments are closed.