وزیر اعلی محسن نقوی کا لاہور شہر کا دورہ،بعض علاقوں میں مین ہولز کے ڈھکن غائب، ایم ڈی واسا سے رپورٹ طلب، کھلے مین ہولز فوری طور پر کور کرنے کا حکم

لاہور13دسمبر: وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔شہر کے بعض علاقوں میں مین ہولز کے ڈھکن غائب تھے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے کھلے مین ہولزکا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی واسا سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کھلے مین ہولز فوری طور پر کور کرنے کا حکم دیا۔

Web Desk

Comments are closed.