وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا بہاولپور بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

لاہور13دسمبر (نمائندہ عسکر) وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے بہاولپور بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیر اعلی محسن نقوی نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے اورغفلت کے ذمہ دارکا تعین کر کے قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

Web Desk

Comments are closed.