کوئٹہ 13 دسمبر(نمائندہ عسکر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت بین المذہبی ہم آھنگی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی کوئٹہ جواد طارق،سول سوسائٹی سے میر اسلم رند، قاری ڈاکٹر عبدالرشید، قاری عبدالحفیظ، مولانا سمیع اللہ آغا، شیعہ کانفرنس سے قاسم حسینی اور اللہ بخش نے شرکت کی اجلاس میں مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی اجلاس میں کوئٹہ شہر کے مختلف مسائل کے حوالے سے علما کرام کی ایک اہم کمیٹی تشکیل دی گی جسکا نام کوئٹہ امن کمیٹی رکھا گیا اس کمیٹی میں تمام مذاہب اہل سنت، اہل تشیح، سکھ اور ہندوں برادری سے تعلق رکھنے والے شامل ہونگے جوکوئٹہ شہر میں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے صف اول کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مذہبی پروگراموں کے حوالے سے شہر میں اپنا فعال کردار ادا کریں اور تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیںنگے اس کے علاوہ ایک اورکمیٹی کی تشکیل بھی کی گی جسکا نام کوئٹہ مصالحتی کمیٹی رکھا گیاجس میں مذہبی لوگوں کے علاوہ انجمن تاجران، سول سوسائٹی اور سیاسی پارٹیوں کے نمائندے شامل ہونگے جومتفقہ طور پر مسائل کے تدراک کیلئے کلیدی کردار ادا کریں گے۔
Comments are closed.