ٹرانسپورٹ مالکان /دھرنا اپڈیٹ

مستونگ 13 دسمبر (نمائندہ عسکر) گزشتہ صبح فرنٹیئر کور بلوچستان نے سمگلروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 25 بڑی گاڑیوں کو قبضے میں لے لی تھی۔جس کے بعدٹرانسپورٹ مالکان نے رات گئے تک قومی شاہراہ کو بلاک کرکے دھرنا شروع کیا تھا آج صبح پھر سے ٹرانسپورٹ مالکان نے قومی شاہراہوں کو بند کرکے دھرنا دے رہے تھے۔جس کے بعد مستونگ کی ضلعی انتظامیہ نے ان سے مذاکرات بھی کیے اور اس کے بعد قومی شاہراھ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔مذاکرات میں یہ بات طے ہوا تھا کہ تمام پکڑی گئی گاڑیوں کو بمعہ سامان کسٹم کے حوالے کیا جائے گا۔جن کے پاس گاڑیوں اور سامان کے قانونی کاغذات ہونگے انکے سامان اور گاڑیاں واپس کر دی جائے گی۔مزاکرات کے بعد ٹرانسپورٹ مالکان نے لکپاس کے مقام پر دھرنا ختم کیا۔مگر تیرا میل کے مقام پر مشتعل سمگلروں نے مزاکرات کے باجود ایف سی کے جوانوں پر پتھراؤ شروع کردی ہے۔ایف سی جوان پر امن طریقے سے حالات کو کنٹرول کرنے میں مصروف عمل ہے۔مشتعل سمگلروں نے قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے تیرا میل کے مقام کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے۔عینی شایدین کے مطابق ایف سی اہلکار انتہائی صبر و تحمل سے کام لے رہے ہیں اور فائرنگ سے بھی اجتناب کیا ہوا ہے۔ مشتعل سمگلروں نے اپنے گاڑیاں اور غیر قانونی مال کو بچانے کے لیے قانون کو ہاتھ میں لیے ہوئے ہے عوامی حلقوں کیطرف سے ایف سی انتظامیہ کے عملی اقدامات اور معاملہ کو قانون کے اندر رہ کر حل کرنے کی کوششوں کو سراہا جا رہا ہے

Web Desk

Comments are closed.