بلوچستان کے وزیرقانون و پارلیمانی امور و پراسیکیوشن امان اللہ کنرانی نے بدھ 13 دسمبر 2023 کو سندھ کے وزیراعلی جسٹس(ر)مقبول باقر سے وزیراعلی ھاوس کراچی میں ملاقات

کوئٹہ 13دسمبر(نمائندہ عسکر)  بلوچستان کے وزیرقانون و پارلیمانی امور و پراسیکیوشن امان اللہ کنرانی نے بدھ 13 دسمبر 2023 کو سندھ کے وزیراعلی جسٹس(ر)مقبول باقر سے وزیراعلی ھاوس کراچی میں ملاقات کی ان سے بین الصوبائی مسائل اور اس کے حل سمیت مختلف قانونی امور پر گفتکو کی اور ان سے اہم امور پر رہنمائی حاصل کی امان اللہ کنرانی نے وزیراعلی جناب جسٹس مقبول باقر کی خدمات کو سراہا اور سندھ کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے شب وروز محنت و کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا وزیراعلی سندھ نے بلوچستان عوام کی مشکلات و مسائل میں دلچسپی ظاہر کرتے ھوئے اس کے حل کے اقدامات کی صوبہ و وفاق کی مربوط کوششوں پر زور دیا توقع ظاہر کی کہ نگران حکومتوں کی توجہ و کاوشوں سے عوام کیلئے مناسب اقدام کئے جائیں گے ۔

Web Desk

Comments are closed.