سبی 13 دسمبر (نمائندہ عسکر) ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خدائے رحیم کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر واسع کاکڑ، آر ٹی ایس ایم کے نمائندے اطہر مصطفی بیگ، یونیسیف اور دیگر محکمہ تعلیم کے افسران و این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانا اور غیر فعال ا سکولوں کو فوری طور پر بحال کرنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں اسکولوں میں تعلیمی حوالے سے جو بھی مشکلات درپیش ہیں ان کو حل کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور ایسے ا سکول جو کہ غیر فعال ہے انہیں جلد از جلد فعال کیا جائے اسکولوں میں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی اور انکی تنخوا ہوں سے کٹوتی کی جائے آر ٹی ایس ایم کے نمائندے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں مختلف سکولوں کے دورے کیے گئے جن میں 16 بند اور 36 اساتذہ غیر حاضر پائے گئے 6 ایسے سکول جو غیر فعال تھے محکمہ تعلیم اور انتظامیہ کی کاوشوں سے انہیں بھی دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر سبی کا کہنا تھا کہ انتظامی افسران مختلف سکولوں کا دورہ کرتے رہیں گے اور جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے گی اسکے علاوہ انہوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے افسران کو بھی ہدایت دیں کہ محکمہ تعلیم کے نامکمل منصوبوں کی رپورٹ پیش کی جائے اس موقع پر یونیسیف کے نمائندے نے بتایا کہ یونیسیف نے 28 سکولوں کی تعمیر و مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا ہے ڈپٹی کمشنر سبی نے یونیسیف کے نمائندے کو بھی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ باقی ضلعوں کی طرح ضلع سبی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا ویژن ہے کہ تعلیم کے زیور سے ہر ایک کو آراستہ کیا جائے کیونکہ ملک و قوم میں ترقی بغیر علم کے نہیں آ سکتی لہذا تعلیمی نظام میں بہتری لانے کیلئے ہم سب کو مل کر ایک ٹیم کی صورت میں کردار ادا کرنا ہو گا اور ہر فرد کو اپنا کام ایمانداری اور دلجوئی کے ساتھ کرنا ہو گا اجلاس میں این سی ایچ ڈی کے وہ اساتذہ جو محکمہ تعلیم میں ضم ہو چکے ہیں ان کی تنخوا ہوں کے حوالے سے بھی متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ سکول جس کی تعمیر و مرمت کی اشد ضرورت ہے یونیسیف اور دیگر این جی اوز کی مدد سے شیلٹرز فراہم کیے جائیں گے تاکہ تعلیم کے حصول میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نا ہو۔
Comments are closed.