ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھاگ دین محمد بلیدی نے عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری

کچھی 13دسمبر (نمائندہ عسکر) ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھاگ دین محمد بلیدی نے عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہے تحصیل بھاگ میں سیوریج سسٹم نا ہونے کی وجہ سے ہرجگہ گندے پانی کے رکنے کی وجہ سے ملیریا اور دیگر متعدد بیماریاں پھیلنے کے خدشے کے ساتھ ساتھ تعفن کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ۔ عوامی پریشانی کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھاگ احکامات دیئے جس پر مین سیوریج نالے کی صفائی کا کام زور و شور سے جاری ہے بارشوں کے دنوں میں بھی یہی نالہ نکاسی کے کام آتا ہے صفائی کے بعد بارش کا پانی بھی اسی نالے کی مدد سے شہری آبادی سے باہر نکالنے میں مدد ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر کچھی اور اسسٹنٹ کمشنر بھاگ کی اس کاوش کو عوام نے سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا شہر میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر عوامی مفاد میں اقدامات کرنے کے لیے تحصیل انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ عوام کی مشکلات میں واضح طور پر کمی واقع ہو سکے آبنوشی نکاس آب اور دیگر عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ دیگر مسائل جو عوام کی جانب سے نشاندہی کیے جا رہے ہیں ان کے لیے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں عوام کی مشکلات کے ازالے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی۔

Web Desk

Comments are closed.