کمشنر نصیر آباد ڈویژن طارق قمر بلوچ کی زیر صدارت ضلع صحبت پور میں ضلعی آفیسران کا اجلاس

نصیر آباد 13دسمبر (نمائندہ عسکر) کمشنر نصیر آباد ڈویژن طارق قمر بلوچ کی زیر صدارت ضلع صحبت پور میں ضلعی آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر صحبت پور میران بلوچ کمشنر افس کے سپرنٹینڈنٹ نور احمد ڈومکی ایس ای بی اینڈ ار جہانگیر کھوسہ ایس ای پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ امیر جان مگسی ایگزیکٹو انجینرز احمد نواز عمرانی بابو میرمحمدکھوسہ چاکر خان خجک شکر اللہ زہری عابد علی پہنور سمیت دیگر ضلعی افیسران اور ان کے نمائندگان اجلاس میں شریک تھے اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر صحبت پور میران بلوچ نے کمشنر نصیر آباد ڈویژن کو ضلع بھر میں ترقیاتی عمل طبی سہولیات کی فراہمی سیلاب کے نقصانات اور کیے گئے اقدامات تعلیمی عمل اور نہری نظام سمیت دیگر تمام امور پر تفصیل سے بریفنگ دی

اس موقع پر تمام ڈسٹرکٹ ہیڈز نے فردا فردا اپنے محکمے کی کارگردگی اور درپیش مسائل کے متعلق بھی اگاہی فراہم کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویڑن طارق قمر بلوچ نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا تمام ضلعی افیسران کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی جائے تعیناتی پر موجود رہ کر عوام کی خدمت پر اپنی تمام تر توجہ مبزول کریں ادویات کی فراہمی سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 20 غیر فعال اسکولوں کو فنکشنل کرنا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کی کڑی محنت کا نتیجہ ہے جو کہ خوش ائند اقدام ھے اسی طرح دیگر اسکولوں کو بھی مکمل طور پر فعال کیا جائے ضلع بھر میں تعلیمی معیار میں مزید سدھار لانے کے لیے فوری اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے اور انہیں پھر سے اسکولوں میں داخل کروانے کے لیے مہم چلائی جائے

کمشنر نے کہا کہ ضلع صحبت پور میں 15 لائیو سٹاک کے ہسپتال اور ڈسپنسریاں قائم ہیں جہاں پر جانوروں کے لیے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ضلع بھر میں غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گلا بانی کے شعبے سے وابستہ افراد کے مسائل حل کرنے اور انہیں حکومتی ثمرات سے مستفید کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ناگزیر بن چکا ہے جانوروں کی ویکسینیشن کی جائے ضلع صحبت پور میں زرعی مقاصد کے حصول میں مزید بہتری لانے کے لیے محکمہ زرعی انجینئرنگ اور زراعت توسیع اپنا کردار ادا کریں

انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر کہ افیسران ضلع بھر میں ہنر مندی کے عمل کو فروغ دیں لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور خواتین کو ہنرمندی کا کام سکھانے کے لئے محکمہ اپنا کردار ادا کرے ضلعی انتظامیہ تمام محکموں کے امور کی کڑی نگرانی کرے جبکہ تمام ضلعی ہیڈز پر لازم ہے کہ وہ اپنی کارکر دگی ڈپٹی کمشنر کو پیش کریں تاکہ حکام بالا کو عوام کے مفاد میں کئے گئے اقدامات کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے ۔

Web Desk

Comments are closed.