ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ضلعی ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس

پشین13دسمبر (ئمانئدہ عسکر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)جمعہ داد خان مندوخیل کی زیر صدارت ضلعی ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں صحت عامہ سے وابسطہ تمام مراکز صحت میں بنیادی سہولیات کی دستیابی اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف بیڈا ایکٹ کے مطابق کاروائی عمل میں لانے سمیت گوسٹ ملازمین کی چھان بین زیر غور لائے گئے اس موقع پر ضلعی ناظم صحت محمد نسیم کٹکیزئی،ڈپٹی ناظم صحت ڈاکٹر اورنگزیب زرکون،ڈی،ایس،ایم پی، پی،ایچ،آئی نثار احمد ترین سمیت عملے کے دیگر ارکان بھی موجود تھے اجلاس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام مراکز صحت میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور وہاں موجود اسٹاپ میل،فی میل اور بچوں کے وارڈز کی بحالی پر توجہ دی جائے گی اوراسی طرح تمام بنیادی مراکز صحت میں مستقل بنیادوں پر اسٹاپ کی موجودگی کو بھی یقینی بنائیں گے جبکہ گوسٹ ملازمین کے خلاف چھان بین اور کاروائی جاری رہے گی ضلعی صحت کمیٹی کے شرکاء سے بات چیت کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ غیرحاضر ملازمین کو ڈیوٹی میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر بیڈا ایکٹ کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے اور کسی کو قانون سے بالاتر نہ سمجھا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع کے دورآفتادہ علاقوں میں بھی صحت عامہ کی مزید بہتری کے لیے موثر اقدامات اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اس موقع پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم،ایس ڈاکٹر عبدالوکیل شیرانی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات پر مشتمل عوامی مفاد کی خاطرکیے گئے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے درپیش مسائل و مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے فوری عمل درامد کرتے ہوئے ایکسیین بی اینڈ آر کو اس بابت پی سی ون تیار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے اور ضلعی ناظم صحت کو ہدایت دی گئی کہ متعلقہ ڈرک انسپکٹر حضرات کو مستقل بنیادوں پر ضلع کے تمام میڈیکل سٹورز ز اور پرائیویٹ کلینک کا معائنہ کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ سرکاری ڈیوٹی کے اوقات میں پرائیویٹ کلینک چلانے والے ڈاکٹر حضرات کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا سکے تاہم جمعہ داد مندوخیل نے محکمہ صحت کی جانب سے کیے گئے موثر اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام مراکز صحت میں اٹیچمنٹ کو ختم کرتے ہوئے آئندہ کے اجلاس میں اس بابت تفصیلی رپورٹ پیش کیا جائے ۔

Web Desk

Comments are closed.