نصیرآباد13دسمبر(نمائندہ عسکر) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی کی زیر صدارت آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چھتر اسماعیل مینگل تحصیل داران ایس ایچ او، ایریگیشن، اور تاجر برادری، شہری ایکشن کمیٹی ٹرانسپورٹ ا تھارٹی ریڑی بان کہ صدور سمیت و دیگر نے شرکت کی اجلاس شہر میں ٹریفک جام کے مسئلے کے سدباب، شہر کی صفائی ستھرائی آمد و رفت میں آسانی پیدا کرنے اور ٹریفک کے نظام میں بہتری لانے سمیت دیگر کئی اہم امور پر تفصیل کے ساتھ غور وخوض کیا گیا منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا کہ شہر ہم سب کا ہے اور اس کی بہتری اور صفائی ستھرائی کے لیے ہم سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم نہ صرف شہر کے نظام کو بہتر کریں بلکہ ان کی صفائی ستھرائی کا بھی خیال کریں تاجر برادری ریڑی بان حضرات کو چاہیے کہ وہ ناجائز تجاوزات سے گریز کریں تاکہ ٹریفک کے نظام میں خلل نہ پڑے ٹریفک نظام کو بحال رکھنے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مین شارع سے گزرنے والے بڑے بڑے ٹرالر کا ٹائم مقرر کیا جائے تاکہ وہ مقررہ وقت میں شہر سے گزر سکیں اس سے پہلے انہیں شہر سے باہر روکا جائے تاکہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رہے اور کھاد ڈیلر حضرات کو چاہیے کہ وہ مناسب وقت میں زمینداروں اور کاشتکاروں کو کھاد فروخت کریں تاکہ دن میں ٹریفک کا نظام متاثر نہ ہو انہوں نے ریڑی بان اور تاجر برادری پر بھی زور دیا کہ وہ ناجائز تجاوزات سے گریز کریں اور ریڑی بان حضرات کو چاہیے کہ وہ بہتر انداز میں اور مناسب جگہ پر اپنا کاروبار کریں اور تاجر اور ٹرانسپورٹ کے لیے مسائل پیدا نہ کریں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جب تک ہم سب مل کر شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کہ نظام کی بہتری کے لیے کام نہیں کریں گے تب تک یہ مسائل جوں کے تو رہیں گے اس لیے تاجر برادران ٹرانسپورٹ حضرات و دیگر کو چاہیے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے کام کریں اور ان کے نظام کی بہتری کے لیے ان کی رائے و تجاویز کو جو شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک جام جیسے مسائل پر قابو پانے کیلئے دی جائینگی ان کو بھی اہمیت دی جائے گی،
Comments are closed.