اوڈ برادری کے دو گروپ، سکندر اوڈ اور بلیدار اوڈ کے درمیان جاری تنازعے کا کامیاب تصفیہ سکرنڈ میں برادری کے معزز رہنماؤں بہادر اوڈ، روشن اوڈ اور گل مل اوڈ کی سرپرستی میں کروایا گیا۔

7

سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڈ)
اوڈ برادری کے دو گروپ، سکندر اوڈ اور بلیدار اوڈ کے درمیان جاری تنازعے کا کامیاب تصفیہ سکرنڈ میں برادری کے معزز رہنماؤں بہادر اوڈ، روشن اوڈ اور گل مل اوڈ کی سرپرستی میں کروایا گیا۔
مذاکرات کے بعد دونوں فریقین کے درمیان صلح کرائی گئی، جس سے دیرینہ رنجشیں ختم ہو گئیں۔
اس موقع پر برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ اتحاد، اتفاق اور تعلیم ہی ترقی کا راستہ ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ اوڈ برادری متحد رہے اور نوجوان، خصوصاً بچیاں تعلیم حاصل کریں تاکہ برادری ترقی کر سکے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اقلیتی برادریوں کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، تاکہ وہ بھی قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

Web Desk

Comments are closed.