سکرنڈ کے نواحی گاؤں قیصر خان چانڈیو میں مرحوم غلام قادر قیصرانی چانڈیو کی یاد میں ایک شاندار ثقافتی محفلِ مشاعری (مچ کچهری) کا انعقاد کیا گیا، جس کا اہتمام رئیس مجیب خان چانڈیو اور رئیس آفتاب احمد چانڈیو نے کیا۔

7

سکرنڈ رپورٹ: راج کمار اوڈ
محفل میں سندھ کے معروف سگھڑوں (روایتی شعراء) نے خوبصورت دور بیت پیش کیے، جب کہ صوفی راگی سکندر شفیع فقیر نے وجد انگیز صوفی راگ سنا کر حاضرین کو محوِ حیرت کر دیا۔ روحانی ماحول میں سجائی گئی یہ محفل روایتي سنڌي ثقافت جو عڪاس رهي تقریب میں معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جن میں رئيس صنم خان چانڈیو، سابق ڈی سی غلام حیدر چانڈیو، نور احمد لاکھو، شیر علی لاکھو، رئيس غلام مصطفی انڑ، شاہد خان رند، تاج محمد مگسی، حاجی عبید چانڈیو، عطا محمد سیال، امیر علی کيريو، جاوید مگسی، غلام حیدر سولنگی، رضا محمد سیال، احسن رضا بھٹی، نعیم انصاری، عابد بھٹی، غلام قادر چانڈیو (صدر نیشنل پریس کلب)، ریاض شاہ، ممتاز ملاح، صدر کيريو، گل سندھی، سیٹھ وشنداس، سیٹھ سنجے کمار، صلاح الدین میمن، نصر اللہ سولنگی، عظیم راجپوت، اقبال چانڈیو، نادر امیر چانڈیو، ذوالفقار ڪيريو و دیگر شخصیات شامل تھیں۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی شاندار مہمان نوازی کی گئی اور روایتی سندھ کے لذیذ کھانے پیش کیے گئے، جس سے محفل مزید یادگار بن گئی

Web Desk

Comments are closed.