خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی مینویکچررز ، ہول سیلر اور ڈسٹری بیوٹرز کی انسپکشن

2

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراکی اشیاء تیار کرنے میں ملوث بڑے کارخانوں ، ہول سیل ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں کیں

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے تفصیلات جاری کر دی ، جس کے مطابق پشاور ، سوات اور ڈی آئی خان میں مختلف کاروائیاں کی گئیں تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم پشاور نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے پر مہمند اکنامک زون میں واقع گھی مل پر اچانک چھاپے مارے ، گھی مل سے نمونے ٹیسٹ کیے گئے اور نتائج غیر تسلی بخش قرار پانے پر کاروائی کرتے ہوئے ٹیم نے موقع پر غیر معیار 10 ٹن گھی ضبط کیا اور کارخانے کو سیل کر دیا۔
اسی طرح چارسدہ روڈ پر واقع ایک مصالحہ فیکٹری میں کاروائی کے دوران فیکٹری سے 2100 کلومضر صحت غیر معیاری مصالحہ جات سرکاری تحویل میں لے لیے گئے اور فیکٹری کو سربمہر کر دیا گیا ۔

دوسری جانب ترجمان نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم سوات نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر تحصیل کبل میں مصالحہ جات کے کارخانے پر چھاپا مارا اور کاروائی کی ، کارخانے میں دو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام پر جعلی مصالحہ پیک کیا جا رہا تھا ۔ کارخانے سے 2 ہزار کلو گرام سے زائد جعلی مصالحہ جات اور پیکنگ میٹرئیل برآمد کرکے ضبط کر لیا گیا اور کارخانہ بھی سیل کر دیا گیا ۔
مزید تفصیلات دیتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم ڈی آئی خان نے بھی کاروائی کے دوران ایک ڈسٹری بیوٹر سے سات ہزار لیٹر سے زیادہ زائد المیعاد منرل واٹر اور سات سو لیٹر کاربونیٹیڈ ڈرنکس پکڑ کر سرکاری تحویل میں لے لیں۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی شفیع اللہ خان نے کامیاب کاروائیوں پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کو داد دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں انڈسٹریز،ہول سیلرز اور ڈسٹریبیوٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے اور مضر صحت خوراک کے کاروباروں میں ملوث افراد کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہر صورت یقینی بنائی جائے

Daily Askar

Comments are closed.