13 جنوری بوقت دہ پہر مقامی پولیس نے ایک مخبر کی اطلاع پر اشتہاری کی تلاش میں F-7/2 پہنچی۔
مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے معلوم ہونے پر پولیس فوری واپس آگئی۔
بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس جانے کی شکایت کی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کو طلب کیا اور معاملہ کی تحقیق کا حکم جاری کیا۔
معزز عدالت نے آئی سی سی پی او کو ذاتی طور پر چئیرمن پی ٹی آئی کی وقوعہ کے متعلق شکایت کو سننے کی ہدایت کی۔
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو معاملہ کی تحقیق کرنے اور کسی بھی پولیس افسر کے قصوروار ہونے پر محکمانہ کارروائی کی یقین دہانی کروائی۔
ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں جمع کروانے کے احکامات جاری کیے ۔
5 افسران بشمول ایس ایچ او مارگلہ کو تا ھکم ثانی معطل کردیا گیا ہے۔
انکوائری عمل میں لائی جا رہی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔
Comments are closed.