کوٸٹہ شہر کے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کےلٸے کیسکو آن لائن کچہری16 جنوری (بروزمنگل) منعقد ہوں گے
کوئٹہ14جنوری 2024۔۔۔۔۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیر انتظام صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کیلئے مختلف سرکلز میں آن لائن کچہری کاانعقادکیاجارہاہے۔ اس سلسلے میں کیسکوسینٹرل سرکل کے تحت کوٸٹہ شہر کے صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے لئے 16جنوری 2024کو آن لائن کچہری منعقد ہوں گے جس میں سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکو صبح11 بجے سے دن ایک بجے تک ٹیلی فون نمبر 0812441596 پرصارفین کی شکایات معلوم کریں گے۔ آن لائن کچہری میں سپرنٹنڈنگ انجینئر کے ہمراہ ایکسئن، ریونیو آفیسر اور ایس ڈی اوز بھی موجودہوں گے ۔لہٰذا کوٸٹہ شہر کے تمام صارفین جن میں لیاقت بازار ، گوالمنڈی ، سیٹلاٸٹ ٹاون ، سریاب ، مری آباد ، کینٹ ، کچہری، عالم خان ، شیخ ماندہ ،بروری ،کرانی ، پشتون آباد مہردر ، سپیزنڈ اور کچلاک سب ڈویژن شامل ہیں اُنھیں مطلع کیاجاتاہے کہ وہ آن لائن کچہری کے زریعے اپنی شکایات کے اندراج اور اُن کے حل کیلئے مذکورہ ٹیلی فون نمبر پر رابطہ کریں نیز تمام صارفین اپنی شکایات درج کراتے وقت اپنے بجلی بل کاحوالہ نمبر بھی بطور ریفرنس نوٹ کروالیں۔
Comments are closed.