شانگلہ کے ایک قومی جبکہ تین صوبائی حلقوں کے آزاد اراکین سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواران کو انتخابات کے نشانات الاٹ کر دیے گئے۔

0

شانگلہ(آفتاب حسین)شانگلہ کے ایک قومی جبکہ تین صوبائی حلقوں کے آزاد اراکین سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواران کو انتخابات کے نشانات الاٹ کر دیے گئے۔ شانگلہ کی قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 11 سے17، پی کے 28 شانگلہ ون سے19 کے 29 شانگلہ ٹو سے18جبکہ پی کے 30 شانگلہ تھری سے22 سیاسی اور آزاد اراکین انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ہفتے اور اتوار کے درمیانی شب سپریم کورٹ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کوبلے کے نشان کی پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کلعدم کرنے کے بعد تحریک انصاف کے امیدواروں کو آزاد حیثیت سے نشانات الاٹ کیے گئے جبکہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں اورآزاد امیدواران کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے۔ شانگلہ میں پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کے امیدوار حاجی سید فرین کوآ زاد حیثیت سے ہوائی جہاز کا انتخابی نشان دیا گیا، شوکت علی یوسف زئی جو پی کے 28شانگلہ وون سے امیدوار ہیں ان کو رکٹ کا نشان الاٹ کیا گیا۔ پی کے29 شانگلہ ٹو سے حاجی عبدالمنیم کوآ نار جبکہ پی کے 30 شانگلہ تھری سے پی ٹی ائی کے ازاد امیدوار صدر رحمان ایڈوکیٹ کو گڑیال کا نشان الاٹ کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ،پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی جمعیت علماء اسلام جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کو اپنے اپنے جماعت کے انتخابات الاٹ کر دیے گئے ہیں یاد رہے کہ شانگلہ میں اس وقت ازاد امیدواران کی تعداد نسبت گزشتہ عام انتخابات امیدوار ازاد امیدواران کی تعداد بہت زیادہ نظر ارہے ہیں جس میں تحریک انصاف کے سرگرم رہنما بھی اس دوڑ میں شامل ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.