ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ محکمے کے امور کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے

0

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن14جنوری

کچھی۔۔ ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ محکمے کے امور کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں مچھ میں پہلی بار کمپیوٹرائزڈ لوکل سرٹیفیکیٹ کے اجرا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اس عمل سے لوگوں کے مسائل میں کافی حد تک کمی واقع ہوگی اور سامنے آنے والی شکایات کا بھی قلعہ قمع کیا جا سکے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مچھ میں کمپیوٹرائزڈ لوکل سرٹیفیکیٹ کے برانچ کی افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی کچھی دوست محمد بگٹی ایم ایس مچھ ڈاکٹر سجاد حیدر چیئرمین میونسپل کمیٹی مچھ سمیت دیگر شہری و آفیسران موجود تھے ضلعی انتظامیہ کچھی اور میونسپل کمیٹی مچھ کے اشتراک سے برانچ کا افتتاح کیا گیا ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ مچھ میں کمپیوٹرائزڈ لوکل سرٹیفیکیٹ کے اجرا کے بعد یہاں کیے مکینوں کو ڈھاڈر نہیں آنا پڑے گا ضلع انتظامیہ عوام کے لیے مزید اقدامات کرتی رہے گی تاکہ لوگوں کو حکومتی ثمرات سے استفادہ کروایا جا سکے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر بہتر سے بہتر اقدامات کرنا ہم سب کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے ہم ضلع بھر کے لوگوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اس سے قبل ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ جب تحصیل مچھ پہنچے تو انہیں گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا گیا۔

Daily Askar

Comments are closed.