گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے عالمی کمیٹی برائے صلیب احمر پاکستان کے وفد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
از دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنرخیبرپختونخوا
پشاور، نیوز ٹکرز، گورنر ہاؤس
14 جون 2023
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی سے عالمی کمیٹی برائے صلیب احمر پاکستان کے وفد کی گورنر ہاؤس میں ملاقات
ملاقات میں عالمی کمیٹی برائے صلیب احمر پاکستان وفد کے سربراہ نکولس لمبرٹ اور ذیلی سربراہ جہاد نابہان شامل تھے
عالمی کمیٹی برائے صلیب احمر کے وفد نے گورنر کو پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں قدرتی آفات سے متاثرین کی امدادی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا
عالمی کمیٹی برائے صلیب احمر کا جنگ زدہ اور قدرتی آفات سے متاثرین کی امداد کیلئے دنیا بھر میں ایک انتہائی معتبر مقام ہے، حاجی غلام علی
پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا کے بندوبستی و ضم اضلاع میں صلیب احمر کی دہشتگردی و قدرتی آفات کے متاثرین کیلئے امدادی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، حاجی غلام علی
انسانی خدمت میں مصروف صلیب احمر کے ادارے کو مکمل معاونت و درکار تعاون یقینی بنائیں گے، حاجی غلام علی
انسانی خدمت سے قوموں کے درمیان نفرتوں کا خاتمہ اور محبتیں پروان چڑھتی ہیں، حاجی غلام علی
صوبہ کے بندوبستی اور ضم اضلاع کی انجمن ہلال احمر کے اسٹرکچر کو تبدیل کر رہے ہیں، حاجی غلام علی
ہلال احمر میں ایسے افراد ہونے چاہئیں جو خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہوں، حاجی غلام علی
پاکستان میں دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے عطیات دینے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے، حاجی غلام علی
Comments are closed.