فوڈ اتھارٹی کا پشاور میں گھر کے اندر قائم جوس فیکٹری پر چھاپہ، 2 ہزار سے زائد مضر صحت ،مس لیبل جوس تلف، کارخانہ سربمہر

فوڈ اتھارٹی کا پشاور میں گھر کے اندر قائم جوس فیکٹری پر چھاپہ، 2 ہزار سے زائد مضر صحت ،مس لیبل جوس تلف، کارخانہ سربمہر

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی انسپکشن نے خفیہ اطلاع پر پشاور میں جوس فیکٹری پر اچانک چھاپہ مارا اوردو ہزار لیٹر سے زائد مضر صحت مس لیبل جوس برآمد کر کے تلف کر دیا اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی حکام نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز فوڈ سیفٹی ٹیم پشاور نے خفیہ اطلاع ملنے پر پشاور کے علاقےلنڈی ارباب میں کارخانے پر چھاپہ مارا اور انسپکشن کے دوران دو ہزار لیٹر سے زائد مس لیبل مضر صحت اورغیر معیاری جوس برآمد کر کے تلف کر دیا جبکہ مس لیبل پیکنگ مواد بھی ضبط کر لیا گیا،فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے مزید کاروائی کرتے ہوئے فیکٹری بھی سیل کر دیا کو ایک گھر کے اندر قائم چلایا جا رہا تھا تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے پر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی بھی شروع کردی گئی، مضر صحت جوس بنانے والا کارخانہ گھر کے اندر قائم تھا ، کامیاب کارروائی کے بعد اپنے دفتر سے جاری بیان میں ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف موثر کاروائیاں فوڈ اتھارٹی پر عزم ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مضر صحت اشیاء کی فروخت کے خلاف فوڈ اتھارٹی کےہیلپ لائن پر رپورٹ کریں تاکہ انکے خلاف بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

Daily Askar

Comments are closed.