ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی نے عوامی شکایات کے پیش نظر دودھ و دیگر اشیائ خوردو نوش میں ملاوٹ اور ناقص اشیائ کی فروخت پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتےہوئے موثر کاروائیاں کیں ہیں اور خصوصا بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو سبی میں ٹیم بھیجنے کے بارے میں مراسلہ تحریر کیا

 

ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی نے عوامی شکایات کے پیش نظر دودھ و دیگر اشیائ خوردو نوش میں ملاوٹ اور ناقص اشیائ کی فروخت پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتےہوئے موثر کاروائیاں کیں ہیں اور خصوصا بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو سبی میں ٹیم بھیجنے کے بارے میں مراسلہ تحریر کیا اس سلسلے میں گزشتہ روز BFA ٹیم کی خصوصی نگرانی میں موبائل لیب کے ذریعے دودھ کے نمونہ جات لے کر فوری طور پر ٹیسٹ کئے اور دودھ میں پاو¿ڈر اور پانی کی ملاوٹ پر دو (2) دودھ فروشوں کی دکانوں کو سیل کیا گیا اور 2 دکانداروں پر جرمانہ بھی عائد کیا اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی ، تحصیلدار سبی ، رسالدار لیویز ، پولیس ، لیویز نفری بھی موجود تھی شہریوں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا ہے اور خراج تحسین پیش کیا۔

Daily Askar

Comments are closed.