ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری سی ایم آئی ٹی کے ممبران غلام فاروق مری رضا محمد تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ کھوسہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایجوکیشن کی آسامیوں پر ہونے والے تحریری امتحانات کا جائزہ لیا

 

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری سی ایم آئی ٹی کے ممبران غلام فاروق مری رضا محمد تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حفیظ اللہ کھوسہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایجوکیشن کی آسامیوں پر ہونے والے تحریری امتحانات کا جائزہ لیا واضح رہے کہ امتحانات میں چھ ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے کہا کہ حکومت بلوچستان مختلف خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے عملی طور پر اقدامات کررہی ہے تاکہ محکموں کی کارکردگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی بھی ممکن ہوسکے میرٹ کی بنیاد پر ملازمت کی فراہمی کے لیے جو اقدامات کیے گئے ہیں وہ خوش آئند اقدام ہے تاکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں کامیاب ہونے والے امیدوار دلجوئی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے کی عہد کریں ہم سب کو مقصد صرف عوام کی خدمت کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے پر مرکوز ہونی چاہیے عائشہ زہری نے کہا کہ ان آسامیوں کے پر ہونے کے بعد محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی کمی کا بھی ازالہ ممکن ہوسکے گا۔

Daily Askar

Comments are closed.