ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے پیش نظر افسران کا جائزہ

 

ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی کی زیر صدارت مون سون بارشوں کے پیش نظر افسران کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نذیر احمد بوستانی،ڈسٹرکٹ پولیس افسر اختر اچکزئی اسسٹنٹ کمشنر زیارت عبداللہ بن عارف ،فرنٹیر کور کے میجر نوید اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں مون سون بارشوں کے حوالے سے فیصلے کئے گئے اور ڈپٹی کمشنر زیارت نے تمام محکموں کے افسران اور سپورٹنگ اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے کہا کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کو فوری طور پر الرٹ اور مشینری کو سٹینڈ بائی کردیا ہے تمام محکموں کے افسران اپنے جائے تعیناتی پر موجود رہے کسی بھی سیلاب یا ایمرجنسی کی صورت میں عوام کی فوری داد رسی کریں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام ڈپٹی کمشنر آفس اور لیویز آفس میں قائم کنٹرول روم پر رابطہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا ہم عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہوئے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

Daily Askar

Comments are closed.