آل پاکستان موبائل فون ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ

 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی

 

آل پاکستان موبائل فون ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ

آل پاکستان موبائل فون ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے جنرل سیکرٹری منیر بیگ مرزا کی سربراہی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
وفد نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان سے ملاقات کی اور موبائل فون تاجران کے کاروبار سے وابستہ مفادات بالخصوص موبائل ڈیوائسز، ایف بی آر کی لاگو ڈیوٹی اور تاجروں پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین نے وفد کو پی ٹی اے کی جانب سے بزنس سے متعلقہ مفادات کے حصول کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفد نے چیئرمین پی ٹی اے کے مثبت رویے اور تعاون کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Daily Askar

Comments are closed.