پبلک ریلیشنز ویلفیئر ایسوسی ایشن (PRWA) کا ایک ہنگامی اجلاس ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں ایسوسی ایشن کے سینئر اور بانی اراکین نے شرکت کی۔
*ڈاکٹرندیم الحسن گیلانی کونسل کے تاحیات چیئر مین نامزہ*
*کونسل چھ ماہ میں ایسوسی ایشن کے معاملات کو حتمی شکل دے گی*
*پبلک ریلیشنز ویلفیئر ایسوسی ایشن (PRWA) کو فعال بنانے کا فیصلہ*
*مصطفی کمال پاشا، سابق ڈائریکٹر جنرل (TEVTA) کی سر براہی میں عبوری کونسل تشکیل دے دی گئی*
لاہور (پریس ریلیز ) پبلک ریلیشنز ویلفیئر ایسوسی ایشن (PRWA) کا ایک ہنگامی اجلاس ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں ایسوسی ایشن کے سینئر اور بانی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کی اہداف کے حصول میں ناکامی پر اظہار افسوس کیا گیا۔ تفصیلاً بحث مباحثے کے بعد طے کیا گیا کہ مصطفی کمال پاشا سابق ڈائریکٹر جنرل ٹیوٹا پنجاب کی زیر نگرانی ایک نئی ایگزیکٹو باڈی تشکیل دی جائے۔ جو ایسوسی ایشن کو پیشہ وارانہ انداز میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار کرے۔ ایگزیکٹو باڈی اور مجلس عاملہ کی تنظیم نو کے ذریعے ایسوسی ایشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے عبوری مدت کے لیے متفقہ طور پر نامزد کردہ صدر مصطفی کمال پاشا نے تمام شرکاء کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ایک عبوری کونسل تشکیل دی ہے جو 6 ماہ کے اندر ایسوسی ایشن کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کو حتمی شکل دے گی۔ متفقہ طور پر قائم کردہ کمیٹی میں ڈاکٹر ندیم حسن گیلانی تاحیات چیئر مین، اطہر اعوان سینئر وائس چیئر مین ، کامران ملک وائس چیئر مین مصطفی کمال پاشا صدر، ڈاکٹر مصطفی کمال سینئر نائب صدر، مہر عبدالرؤف نائب صدر، سید علی بخاری ہیکرٹری جنرل ، ذوالفقار علی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، میاں کرامت علی انفارمیشن سیکرٹری ، افتخار رسول سیکرٹری مالیات اور منشا قاضی کو جوائنٹ سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔ عبوری کونسل چھ ماہ کیلئے تشکیل دی گئی ہے اور اس مدت کے دوران یہ اپنے ذہنی و مادی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسوسی ایشن کو دورجدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی منصوبہ سازی کرے گی۔
Comments are closed.