شانگلہ پریس کلب و شانگلہ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل ناصر محمود ناصر چیئرمین،محمد یونس یونین آف جرنلسٹ کے صدر، سہیل حسن جنرل سیکرٹر ی، انور حسین سینئر نائب صدر نوخارے نائب صدر، ابرار حسین فنانس سیکرٹری، صابر حسین شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، افتخار حسین سیکرٹری اطلاعات، ابرار حسین سیکرٹری فنانس جبکہ وزیر محمد افس سیکرٹری منتخب۔ جبکہ دیگر کابینہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
شانگلہ(نمائندہ عسکر انٹرنیشنل)شانگلہ پریس کلب و شانگلہ یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات مکمل ناصر محمود ناصر چیئرمین،محمد یونس یونین آف جرنلسٹ کے صدر، سہیل حسن جنرل سیکرٹر ی، انور حسین سینئر نائب صدر نوخارے نائب صدر، ابرار حسین فنانس سیکرٹری، صابر حسین شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، افتخار حسین سیکرٹری اطلاعات، ابرار حسین سیکرٹری فنانس جبکہ وزیر محمد افس سیکرٹری منتخب۔ جبکہ دیگر کابینہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ شانگلہ پریس کلب کے صدر خالد خان کے انتقال اور جنرل سیکرٹر ی کے مستعفی ہونے کے بعد کابینہ ختم ہو چکی تھی اور شانگلہ پریس کلب کے اجلاسوں میں اکثر اوقات شدید بدنظمی نظر آتی تھی اس پر جنرل کونسل نے اتفاق رائے سے شانگلہ پریس کلب و شانگلہ یونین آف جرنلسٹ کا مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا کہ موجودہ حالات اور پریس کلب کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیاجس کے نتیجے میں ناصر محمود ناصرچیئرمین شانگلہ پریس کلب،محمد یونس صدرشانگلہ یونین آف جرنلسٹ، انور حسین سینئر نائب صدر، سہیل حسن جنرل سیکریٹری، نوخارے نائب صدر، ابرار حسین فنانس سیکرٹری، صابر حسین شاہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری، افتخار حسین،سیکرٹری اطلاعات جبکہ وزیر محمد افس سیکرٹری منتخب کر دیا گیا ہے۔ شانگلہ پریس کلب و شانگلہ یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدہ داروں نے عہد کیا کہ وہ شانگلہ پریس کلب میں جاری مسائل اور اس کے حل کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ نو منتخب چیئرمین،صدر اور دیگر کابینہ اراکین نے اپنے دیگر ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے مشکور ہیں جنہوں نے حالات کے تناظر میں اس پر اعتماد کیا اور کہا کہ کوشش کرینگے کہ پریس کلب کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے تمام اراکین کے امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے انھوں نے تمام ممبران سے ہر قسم تعاون کی اپیل کی۔۔
Comments are closed.