گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کے تمام اضلاع بالخصوص دور افتادہ علاقوں میں عوام کو آن کی دہلیز پر بنیادی سہولیات پہنچانے کیلئے کوشاں ہے. صوبے کی قلیل مگر منتشر آبادی کو بنیادی سہولیات پہنچانا یقیناً ایک مشکل کام ہے.
کوئٹہ 14جون: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کے تمام اضلاع بالخصوص دور افتادہ علاقوں میں عوام کو آن کی دہلیز پر بنیادی سہولیات پہنچانے کیلئے کوشاں ہے. صوبے کی قلیل مگر منتشر آبادی کو بنیادی سہولیات پہنچانا یقیناً ایک مشکل کام ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ عبداللہ کے سیاسی اور سماجی رہنماء یونس خان پوپلزئی کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. وفد نے گورنر بلوچستان کو ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ اور خاص کر علاقہ پوپلزئی کے عوام کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس جدید دور میں علاقے کے لوگ تعلیم، صحت اور صاف پانی کی عدم دستیابی سے دوچار ہیں. گورنر بلوچستان نے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کیلئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا.
Comments are closed.