سیکریٹری امورحیوانات و ترقیات ڈیری حکومت بلوچستان ارشد حسین بگٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ امورحیوانات و ترقیات ڈیری حکومت بلوچستان غلام رسول تا ج کوئٹہ کے زیر صدارت اجلاس گزشتہ روزمنعقد ہوا
کوئٹہ 14جون:۔سیکریٹری امورحیوانات و ترقیات ڈیری حکومت بلوچستان ارشد حسین بگٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ امورحیوانات و ترقیات ڈیری حکومت بلوچستان غلام رسول تا ج کوئٹہ کے زیر صدارت اجلاس گزشتہ روزمنعقد ہوا جس میں محکمہ کے طرف سے ڈائریکٹر جنرل فارم ڈاکٹر کمال طیب صاحب،ڈئریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر محمد فاروق ترین صاحب، ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ ڈاکٹر جمعہ خان بابرصاحب اور محکمہ کے دیگر آفسران ڈاکٹر عبدالجبار سرپرہ،ڈاکٹر داؤد بازئی سپرٹینڈنٹ شیف فارم مسلخ کوئٹہ، انچارچ پولٹری فارم کوئٹہ، ڈاکڑ منظور چانڈیو، انچارچ سی۔وی۔ایچ کوئٹہ، ڈاکٹرشیر محمد کھوسہ، ڈاکٹر خوشحال خان کاسی، مارکیٹینگ آفیسر سہیل خان اور اکاؤنٹ آفیسر محمد نواز خان ترین نے شرکت کی جس میں عیدالضحیٰ 2023 کے موقع پر عوام الناس کیلئے قربانی کی بھیڑ، بکریوں اور بڑے جانوروں کے فروخت مرکزقیام کی منظوری دی گئی اور سرکاری نرخ نامہ فی کلو 870/- روپے کے حساب سے مقرر کردیاگیا اور ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ کے ہدایت کے مطابق ڈاکٹر جمعہ خان بابر ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ کو مال مویشی منڈی کی زمہ داری دی گئی تاکہ دوردراز سے آئے ہوے مالداروں ضروریات اور سہولیات میسر کر سکیں۔ اور عوام الناس سے یہ درخواست کی گئی کہ موجودہ وبائی امراض بلخصوص جانوروں میں کانگو وائرس کی وجہ سے محکمہ امورحیوانات کی طرف سے جاری کردہ ہدایت پر سختی سے کاربند رہیں۔ تاکہ آپ کی اور دوسروں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔ قربانی کی بھیڑ، بکریوں اور بڑے جانوروں کے فروخت مرکزکا باقاعدہ ا فتتا ح مورخہ 21 جون 2023 کو بروز جمعرات گورنمنٹ پولٹری فارم بروری روڈ کوئٹہ میں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اور ڈپٹی ڈائریکٹر امورحیوانات کوئٹہ کو خصوصی ہدایت دی گئی کہ وہ شہر کے تمام عارضی و مستقل مال مویشی منڈیوں میں جانوروں کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کانگووائرس کی اسپرے کی جائے تاکہ لوگوں کو بیماری پاک اور صحت مند جانور میسر ہو۔اور میٹروپلویٹن کارپوریشن سے درخواست کی گئی کہ وہ عیدالاضحی کے مو قع پر سرکاری بھیڑ بکروں کی فروخت کے مرکز کا قیام کا صفائی و پانی کی ضروریا ت کو یقینی بنائیں۔ ڈائریکٹر جنرل اینیمل ہیلتھ امورحیوانات و ترقیات ڈیری حکومت بلوچستان کوئٹہ نے اجلاس میں شریک تمام افیسران کا بہت شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.